کٹھالہ انڈر پاس میں لائٹس سی سی ٹی وی کیمرے نصب
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر ضلع کونسل نے کٹھالہ انڈر پاس کی تزئین و آرائش شروع کر دی ،
انڈر پاس میں خوبصورت جدید لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور وال پینٹنگز کی گئی ہیں ، نکاسی آب کیلئے انڈر پاس میں واٹر پمپس بھی نصب کئے جا رہے ہیں ۔