سیالکوٹ :نہر میں نہاتے 2نوجوان ڈوب گئے ، ایک کو بچا لیا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نہر میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب گئے ،ایک کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
نہر اپر چناب موترہ کے قریب 3دوست گرمی کی شدت کو دور کرنے کیلئے نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں چلے گئے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کی بروقت کوششوں سے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ زین نامی نوجوان پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔ آخری اطلاعات تک اس کی تلاش جاری ہے ۔