خاتون سمیت 2افراد نے ماں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ماں اوربچوں کوتشددکانشانہ بنانے پر خاتون سمیت 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ڈسکہ کی رخشندہ نے پولیس کودرخواست دی کہ ملزم احتشام اور ایشا ڈانسر ان کے گھرمیں گھس آئے اور آتے ہی خاتون اوراس کے بچوں پر حملہ کردیا اور شیشے کاٹکرا لیکر خاتون کے گلے پر پھیر دیا خاتون خون میں لت پت ہوگئی جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔