لالہ موسیٰ:2ٹر بائنیں خراب ،شہر ی پانی کو ترس گئے
غلہ منڈی میں نصب واٹر ٹربائن سے پانی کی سپلائی 4روز سے معطل
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ میں 2واٹرسپلائی ٹربائنوں کی خرابی ،شہری پانی کیلئے ترس گئے ، لالہ مو سیٰ میں غلہ منڈی میں نصب واٹرسپلائی ٹربائن خراب ہونے سے نئی و پرانی غلہ منڈی، ڈاکخانہ بازار، مرکزی جامع مسجد، دینہ چکیاں بازار اور دیگر علاقوں کے واٹر سپلائی کے صارفین کو لالہ موسیٰ غلہ منڈی میں نصب واٹر ٹربائن سے پانی کی سپلائی 4 روز سے معطل ہے ، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے عقب میں نصب واٹرسپلائی ٹربائن ایک ہفتہ قبل خراب ہوئی جسے جمعہ کے روزمرمت کرکے چلایا گیا لیکن ایک روزبعددوبارہ خراب ہوگئی جس سے کیمپنگ گراؤنڈ میں نصب واٹرسپلائی ٹربائن خراب ہونے سے کیمپنگ گراؤنڈ،حاجی پورہ،ریلوے روڈ، کریم پورہ ،چرچ روڈ سمیت علاقہ بھرکے مکین پینے کے صاف پانی کی بوندبوندکو ترس گئے ہیں،علاقہ مکین مختلف واٹرفلٹریشن سے پانی بھربھر کے لارہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے ٹربائن ٹھیک کرکے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔