راہوالی سے شہری گن پوائنٹ پر اغوا ، مکان ہتھیا لیا

راہوالی سے شہری گن پوائنٹ پر اغوا ، مکان ہتھیا لیا

ملزموں نے شہباز کے نام کی سم ، اشٹام نکلوایا ،زبردستی دستخط کرا لئے

راہوالی(نمائندہ دنیا )ملزموں نے گھر گھس کر شہری کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا، جعلی سازی سے مکان ہتھیا لیا ، بعد ازاں بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، کینٹ پولیس نے ایک ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا ۔ کشمیر کالونی کے رہائشی شہباز کے دروازے پر دستک ہوئی ، دروازہ کھلنے پر مہیب خان ،نبیل خاں ،یاسین اور 2نا معلوم زبردستی داخل ہوگئے اور گاڑی میں اغوا کرکے گلشن کالونی ڈیرہ پر لے جاکر تشدد شروع کردیا،ملزم بیوی کو فون کر کے رقم کا مطالبہ کرتے رہے ، اگلے دن ماڈل ٹاؤن لے جاکر میرے نام کی سم نکلوانے کی کوشش کی جو سسٹم خرابی کی وجہ سے نہ نکلی، دوبارہ گلشن کالونی مین بازار لے گئے اور وہاں سے سم نکلوا لی، نبیل ،یاسین ،مہیب اور دو نامعلوم سائل کو راہوالی لے گئے جہاں اشٹام نکلوایا اور گھر والی جگہ مہیب کے بہنوئی طاہر محمود کے نام لکھی جس پر زبردستی دستخط انگوٹھا کر الیا اور ویڈیو بنا لی کہ اس نے گھر مہیب کے بہنوئی طاہر محمود کو بیچ دیا ہے ،بعدازاں گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں