آٹے ،گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،شہری پر یشان

آٹے ،گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،شہری پر یشان

10کلو تھیلا 1200میں فروخت ،چکی آٹا 135روپے کلو ،روٹی مہنگی ہونے کا خدشہ بنیادی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا: شہری

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)آٹے اورگندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری پریشان ،قیمتوں میں اضافہ سے نان روٹی کی قیمتیں بڑھنے کاخدشہ پیداہوگیا۔بتایا گیاہے کہ مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 1,200 روپے جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1,800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ اسی طرح چکی کا آٹا 135 روپے فی کلو تک پہنچ گیا دکانوں پرآٹا120روپے فی کلو فروخت ہورہاہے دوسری جانب 40کلو گندم کی قیمت 4,700 روپے تک جا پہنچی جبکہ سرکاری قیمت 3500روپے فی من مقررکی تھی لیکن گندم کی پکڑدھکڑسے فلور ملزمالکان اوربیوپاری نالاں دکھائی د ئیے جس کے بعد گندم بلیک میں فروخت ہونے لگی ،فلورملز مالکان کادعویٰ ہے کہ انکوگندم بہت مہنگی مل رہی ہے جسکی وجہ سے قیمتیں بڑھائی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ، آٹے اور گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ، دوسری جانب یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آٹے اورگندم کی قیمتوں میں اضافہ سے نان روٹی کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں