ٹرک کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، ڈرائیور فرار
465 بائی پاس کے قریب حادثے میں شاہدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق
سمندری (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے علاقے 465 بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک فیملی سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ 465 بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 25 سالہ شاہدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ٹرک کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔