راہوالی :گھر سے 5لاکھ روپے اور سونا چوری

راہوالی :گھر سے 5لاکھ  روپے اور سونا چوری

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )محلہ سلیم پورہ کی خاتون کے گھر سے نامعلوم افراد 5لاکھ روپے ، ڈیڑھ لاکھ روپے کا سونا چوری کرکے لے گئے ۔

شہناز بی بی نے بتایا کہ وہ شام 7بجے گھر کو تالا لگا کر اپنے عزیز کے ہاں چلی گئی دوسرے روز شام 6بجے واپس آئی تو دیکھا کہ گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا ہے پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چوری گھر سے 5لاکھ روپے ، 5ماشے سونا مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گیا، تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں