مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے سیکرٹری زاہد محمود بھیروی کی والدہ کا انتقال
ملکوال(نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی خالد محمود بھیروی کی والدہ انتقال کر گئیں،
نمازِ جنازہ میلاد چوک ملکوال میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی روح کو ایصالِ ثواب کیلئے قل شریف مرکزی جامع مسجد میں پڑھایا گیا جس میں ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، سول جج احمد شہزاد گوندل، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی قمر خان، مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، حاجی ذوالفقار حسین، پریس کلب کے چیئرمین نسیم اکمل خان نے بھی شرکت کی ۔