میونسپل پارکنگ پلازہ کی چھت پر فوڈ کورٹ بنانے کی تجویز

میونسپل پارکنگ پلازہ کی چھت پر فوڈ کورٹ بنانے کی تجویز

پارکنگ پلازہ کی روف ٹاپ کو پرکشش تفریحی مرکز میں تبدیل کیا جائیگا:کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالر ئوف کے ہمراہ شہر کے وسط میں واقع میونسپل کارپوریشن پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا اور اس کی روف ٹاپ کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالر ئوف نے پارکنگ پلازہ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر محمد علی نے تجویز پیش کی کہ پارکنگ پلازہ کی روف ٹاپ کو قومی و بین الاقوامی فوڈ چینز کیلئے لیز پر دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے تاکہ گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں سے آنے والے شہری ایک جدید، خوبصورت اور معیاری روف ٹاپ فوڈ کورٹ سے لطف اندوز ہو سکیں جہاں بہترین کھانوں کے ساتھ شہر کا دلکش منظر بھی دیکھنے کو ملے ۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف شہریوں کو جدید تفریحی سہولیات فراہم کریں گے بلکہ مقامی معیشت، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارکنگ پلازہ کی روف ٹاپ کو منفرد، جدید اور پرکشش تفریحی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ معیاری وقت گزار سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں