راہوالی :گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے کودنے والا گرفتار

راہوالی :گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے کودنے والا گرفتار

حمزہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،ناجائز پستول برآمد ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )گرفتاری کے خوف سے فرار ہونے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار جسے گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کر ادیا گیا۔ سب انسپکٹر لیاقت رندھاوا و دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ گشت پر مامور تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ تھانہ کینٹ کو مطلوب ملزم محمد حمزہ ولد بلال جٹ سکنہ لیبر گلشن کالونی اپنے گھر میں موجود ہے بروقت چھاپہ مارا جائے تو ملزم کی گرفتاری ممکن ہے جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو ملزم دیکھتے ہی گرفتاری کے خوف سے فرار ہونے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے لگا تو گرکر زخمی ہوگیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب اس کی جامہ تلاشی لی گئی تو اس کے قبضہ سے بغیر لائسنسی 30بور پسٹل بمع 3عدد گولیاں برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں