قونصل خانے جدہ کے زیر اہتمام پاکستانی مینگو فیسٹیول

 قونصل خانے جدہ کے  زیر اہتمام پاکستانی مینگو فیسٹیول

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستانی قونصل خانے جدہ نے پاکستان انویسٹرز فورم کے تعاون سے مقامی سپر مارکیٹ میں ایک روزہ پاکستانی مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا

جس میں پاکستانی آموں اور آم سے تیار کردہ مختلف مصنوعات کی شاندار نمائش کی گئی۔ فیسٹیول کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی نے جدہ چیمبر آف کامرس کے نائب چیئرمین شیخ عماد العبود اور دیگر سعودی تاجروں کے ہمراہ کیا۔نمائش میں پاکستان سے لائے گئے اعلیٰ معیار کے آموں کے علاوہ آم سے تیار کردہ بسکٹ، پیسٹری، کیک اور دیگر غذائی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے گئے جنہیں سعودی شہریوں، پاکستانی کمیونٹی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بے حد پسند کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں