مغل کالونی گجرات میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل
گجرات (نامہ نگار )مغل کالونی میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سالک حسین کے خصوصی فنڈز سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے گئے ،
تفصیلات کے مطابق واسا کی جانب سے مغل کالونی میں 1800 فٹ طویل سیوریج لائن بچھائی گئی جس کے بعد کالونی کے نالوں اور گلیوں میں کھڑا رہنے والا گندا پانی مکمل طور پر ختم ہو گیا جبکہ لوکل گورنمنٹ نے 1800 فٹ طویل مرکزی گلی کی تعمیر مکمل کر دی۔ اس کے علاوہ تقریباً 800 فٹ ملحقہ گلیوں کی تعمیر بھی مکمل کی گئی ۔