گجرات :جون کے دوران 205خطرناک اشتہاری گرفتار
13گروہوں کے 39کارندے بھی پکڑے گئے ، 40لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
گجرات (نامہ نگار )گجرات پولیس نے ماہ جون کے دوران 205خطرناک اشتہاری، 13 کریمینل گینگز کے 39 کارندے ،139منشیات فروش اور110اسلحہ بردار گرفتار کرلئے ،چوروں اورڈاکوؤں سے 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ڈی پی او اختر فاروق کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ضلع بھر میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعی ہوئی ، گزشتہ ما ہ ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی67مقدمات میں ملوث13خطرناک گینگز کے 39کارندے گرفتار کئے جن کے قبضہ سے 39لاکھ83ہزار7سو روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ گرفتار 205 اشتہاریوں میں سے 40کیٹیگری اے جبکہ 165کیٹیگری بی کے اشتہاری مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ،منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 139منشیات فروشوں کے قبضہ سے 1.5 کلو آئس، 4.5 کلو سے زائد ہیروئن، 24 کلو سے زائد چرس 819 لٹر شراب برآمد کرکے ملزموں کو حوالات بھجوادیا۔ اسلحہ برداروں کیخلاف کارروائی کے دوران 2کلاشنکوف،3شاٹ گن، 9 رائفل، 93 پسٹل، ایک ریوالور اور سینکڑوں روند برآمد کئے ۔ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ ضلع کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرکے حقیقی معنوں میں امن وامان کا گہوارابنا ئیں گے۔