چیمبر آف ایجوکیشن ضلع وزیر آباد کی نئی کا بینہ کا اعلان
فیاض چودھری صدر، قیصر انور بٹ اور سجاد احمد مدنی سینئر نائب صدور ہونگے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ضلع وزیرآباد اور تحصیل وزیرآباد کی نئی کابینہ برائے سال 2026-27کا اعلان کر دیا گیا۔محمد فیاض چودھری ضلعی صدر، قیصر انور بٹ اور سجاد احمد مدنی کو سینئر نائب صدر، زاہد نوید اور محمد حسن مرزا کو نائب صدر، رانا دلشاد کو سیکرٹری جنرل اور محمد سعود کو سیکرٹری اطلاعات ،مجلس عاملہ کیلئے حاجی غلام قادر جھمٹ، حاجی مراد حسین بھٹی، عمران بھٹی، مظہر چودھری، ظفر الحسنین جعفری، پروفیسر حافظ منیر احمد، کرنل (ر) ساجد باگڑی اور میجر (ر)محمد طارق منتخب ہوئے ۔تحصیل وزیرآباد کی کابینہ میں عبدالصمد بٹ صدر، زمان حیدر چیمہ سینئر نائب صدر، ڈاکٹر جمشید علی نائب صدر، بلال وزیر چیمہ جنرل سیکرٹری، عمر اشفاق وڑائچ سیکرٹری اطلاعات، ڈاکٹر ظہیر جوائنٹ سیکرٹری اور طلال صابر بٹ کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اجلاس میں ڈویژنل باڈی کیلئے محمد جمشید چٹھہ اور محمد شہزاد کے ناموں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جو آئندہ ڈویژنل کابینہ میں ضلع وزیرآباد کی نمائندگی کریں گے ۔