حافظ آباد:مبارک کالونی میں میڈیکل کیمپ ،900 مریضوں کا چیک اپ
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مبارک کالونی میں سال رواں کا سب سے بڑا ہسپتال نما فری میڈیکل کیمپ چودھری امجد پرویز چٹھہ کے ڈیرہ پر لگایا گیا
جہاں پر مختلف امراض کے 12سے زائد ملک کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے 900سے زائد مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کیں۔ چٹھہ گلوبل فیملی کے زیرِ اہتمام میڈیکل کیمپ میں نہ صرف مریضوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے بلکہ انہیں الٹر ساؤنڈ کی مفت سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹروں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔