دھان کی زیادہ پیدوار کیلئے کوٹ جعفر میں کسانوں کی ورکشاپ

دھان کی زیادہ پیدوار کیلئے کوٹ  جعفر میں کسانوں کی ورکشاپ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )دھان کی فصل کی بہتر دیکھ بھال اور زیادہ پیدوار کیلئے نواحی موضع کوٹ جعفر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیرآباد کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر کے چیئرمین سردار احتشام الحق چیمہ کے ڈیر ے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زمینداروں نے شرکت کی ۔

 ڈائریکٹر محکمہ زراعت و توسیع گجرات ڈویژن ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و توسیع وزیرآباد حافظ بلال عظیم، ہاشم چیمہ چیئرمین ڈیری فارمنگ سٹینڈنگ کمیٹی وزیرآباد نے شرکت کی ، شرکا نے زمینداروں کو بہتر پیدوار کے حوالے سے آ گاہی دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں