لدھیوالہ :راجباہ سے پانی چوری کرنے والے 13کسانوں کیخلاف مقدمہ

لدھیوالہ :راجباہ سے پانی چوری کرنے  والے 13کسانوں کیخلاف مقدمہ

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )راجباہ سے پانی چوری کرنے والے 13 کسانوں کے خلاف تھانہ لدھیوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ ،کھبیکے ،قلعہ میاں سنگھ کے کسان راجباہ سے سرکاری پانی چوری کر کے فصلوں کو سیراب کر رہے تھے کہ کینال مجسٹریٹ محمد حسنین کے احکامات پر تھانہ لدھیوالہ پولیس نے سفیان ،محمد ارشد ،محمد صابر سمیت13 کسانوں کیخلاف سرکاری پانی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں