ستھرا پنجاب ایجنسی گجرات میں بہتر ین کا م کر رہی :علی جوڑا

 ستھرا پنجاب ایجنسی گجرات میں بہتر ین کا م کر رہی :علی جوڑا

افسر اور عملہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں :تقریب سے خطاب

گجرات(سٹی رپورٹر)چیئرمین گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و صدر مسلم لیگ (ق) سٹی گجرات علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی نے مختصر عرصے میں گجرات شہر میں صفائی کے حوالے سے مثالی خدمات انجام دی ہیں ، آج شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی کی جو بہترین صورتحال نظر آ رہی ہے ، گزشتہ دو برس کے دوران ایسی مثال کم ہی دیکھنے کو ملی۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ابرار جوڑا نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسر اور عملہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مکمل یقین ہے کہ مستقبل میں بھی ستھرا پنجاب ایجنسی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے گجرات کو پنجاب کے صاف ترین شہروں میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے دفتر کی ایک ماہ کے اندر تزئین و آرائش مکمل کر کے اسے جدید سہولیات سے آراستہ اور مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کی تکمیل کے بعد باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین ہوں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں