ڈسکہ شہرسے مویشیوں کی منتقلی کی مہم ناکام ہونے لگی

ڈسکہ شہرسے مویشیوں کی منتقلی کی مہم ناکام ہونے لگی

انفورسٹمنٹ انسپکٹر نے شکایات کے باوجودباڑو ں کیخلاف کارروائی چھوڑ دی

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں مویشی شہرسے باہر منتقل کرنے کی مہم کومیونسپل کمیٹی کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر نے ناکام بناناشروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے ڈسکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے چند ہفتے قبل مویشیوں کو باہر منتقل کرنے کی مہم شروع کی اور اس مہم کے دوران انہوں نے متعدد باڑہ جات سیل کئے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے مویشی پال مالکان کیخلاف مقدمات بھی درج کر ائے تھے مگر اب اسسٹنٹ کمشنر کی مویشی شہر سے باہر منتقل کرنے کی مہم کو میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد نے ناکام بناناشروع کردیا ۔ انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد نے شکایات کے باوجود مویشی باڑو ں کیخلاف کارروائی کرناچھوڑ دی اور کوئی شہری مویشیوں کے متعلق انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد کو شکایات کرتے ہیں انہیں یہ کہہ کرٹال دیاجاتا ہے کہ وقت نہیں مل رہا کبھی کسی سیاستدان کا کام آجاتا ہے اور کبھی کسی سیاستدان کی فلاح کام کرنے کی کالیں آجاتی ہیں ، ان کے کام پہلے کرنا مجبوری ہوتی ہے کیونکہ ہم نے بھی نوکری کرنی ہے اگر سیاستدانوں کے کام نہ کریں تو ہماری نوکری کو مسئلہ ہوجاتا ہے ۔ رابطہ کرنے پر انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد نے بتایاکہ ہم شہریوں کے ماتحت نہیں ،وقت ملے گا تو مویشیوں کے انخلا کی مہم بھی دیکھ لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں