کڑیانوالہ پولیس اشتہاری سمیت 4ملزم گرفتار کرلئے
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) تھانہ کڑیانوالہ پولیس اشتہاری سمیت 4 ملزم گرفتار کرلئے۔
انچارج چوکی جلالپورصوبتاں نوید اشراف نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں شاہ نواز ،محمد عرفان اورعلی رشید شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 2سال سے روپوش اشتہاری علی رضا کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments