حکومت پٹرولیم قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر کرے :چیئر مین گڈز ٹر انسپو رٹ

حکومت پٹرولیم قیمتوں کا تعین ماہانہ  بنیاد پر کرے :چیئر مین گڈز ٹر انسپو رٹ

گجرات(نامہ نگار)چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن میاں حسنین عارف پگانوالہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنا کاروباری طبقے اور عوام دونوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

 حکومت کو چاہیے کہ وہ قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر کرے تاکہ مارکیٹ میں استحکام آ سکے اور عوام کو ریلیف مل سکے ،انہو ں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بدلنا آدھا تیتر آدھا بٹیر والی کہانی ہے ، نہ عوام کو پتہ ہوتا ہے کہ کل پٹر ول کتنے کا ملے گا اور نہ ٹرانسپورٹرز اپنا کرایہ فکس کر سکتے ہیں، حسنین عا رف پگا نو الہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر کرے بصورت دیگر کاروباری برادری احتجاج پر مجبور ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...