لالہ موسیٰ کے کھلاڑیوں نے تمام بیڈمنٹن ایونٹس جیت لئے
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ کے کھلاڑیوں نے تحصیل کھاریاں میں ہونے والے تمام بیڈمنٹن میگا ایونٹس جیت لئے ، ایمرجنگ جونیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ زاویہ بیڈمنٹن کلب کے علی عمران اور نوید نے میاں جی بیڈمنٹن کلب لالہ موسیٰ کے محسن اور بلاول کو ہرا کر جیت لیا۔۔۔
ایمرجنگ سینئرز میاں جی بیڈمنٹن کلب کے زین اور فرہاد بٹ نے اتحاد بیڈمنٹن کلب کھاریاں کے کاشف اور علی کو شکست دی ۔سپر ایٹ تحصیل چیمپئن شپ کے فائنل میں لالہ موسیٰ سمیش لیجنڈز کلب کے احمد رضا اور چودھری سنی گجر ویروال نے یونائیٹڈ بیڈمنٹن کلب ڈنگہ کے قاسم بسوی اور عبدالمنان کو ہرا کر ٹرافی جیت لی ،ویٹرن آزادی کپ کے ایونٹ میں سمیش لیجنڈ بیڈمنٹن کلب کے عثمان مرزا اور محمد طلحہ نے اتحاد بیڈمنٹن کلب کے بلال شاہ اور غلام مرتضیٰ کو شکست دی ، ایس اے گولڈن ریکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ٹیم ایونٹ سمیش لیجنڈز بیڈمنٹن کلب نے جیت لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments