مین بازار واہنڈو ، سیوریج نالے گندگی سے بھر گئے

مین بازار واہنڈو ، سیوریج نالے گندگی سے بھر گئے

عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کے پر گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر بہنے لگا

واہنڈو (نامہ نگار)مین بازار واہنڈو میں سیوریج نالے گندگی سے بھر گئے ، گندا پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔مین بازار واہنڈو اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج نالوں کی عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کے باعث گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیلنے لگا جس سے شہریوں، دکانداروں اور خریداری کیلئے دیگر دیہات سے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مین بازار، صائب روڈ اور کلو کلاں روڈ کے دونوں اطراف سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے نالے تعمیر کئے گئے ہیں تاہم طویل عرصے سے صفائی نہ ہونے کے باعث نالے گندگی اور مٹی سے بھر چکے ہیں۔ تقریباً پانچ فٹ گہرے نالوں میں گندگی اس قدر جمع ہو چکی ہے کہ ان میں ایک فٹ پانی کی گنجائش بھی باقی نہیں رہی جس کے باعث سیوریج کا پانی نالوں سے باہر نکل کر ملحقہ گلیوں اور چوک کلو کلاں واہنڈو میں سڑک پر بہہ رہا ہے ،گندے پانی کے باعث پیدل چلنے والوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار واہنڈو، صائب روڈ اور کلو کلاں روڈ کے سیوریج نالوں کی فوری صفائی کروا کر پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...