گجرات:سیوریج نالے میں رکاوٹ ڈال کر کھیتوں کو سیراب کرنے پر مقدمہ

گجرات:سیوریج نالے میں رکاوٹ  ڈال کر کھیتوں کو سیراب کرنے پر مقدمہ

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات میں گورالہ کے قریب سیوریج نالہ میں بارشی پانی کے نکاس میں رکاوٹ پیدا ہونیوالے عناصر کیخلاف ڈپٹی کمشنر کے حکم ،منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کی ہدایت پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 سیوریج نالے میں رکاوٹیں پیدا کرکے کھیتوں کو پانی لگایا جارہا تھا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا زین العابدین کی مدعیت میں سیوریج کو نقصان پہنچانے ،ناجائز طور پر پانی کا رخ موڑنے پر محمد عارف سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...