گجرات:کھلے کوکنگ آئل کی ترسیل میں ملوث گاڑی پکڑی گئی

 گجرات:کھلے کوکنگ آئل کی  ترسیل میں ملوث گاڑی پکڑی گئی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی سعدیہ رفعت کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کھلے کوکنگ آئل کی ترسیل میں ملوث گاڑی پکڑ لی۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملنے پر سروس موڑ گجرات کے قریب گاڑی نمبر CAY-7162 کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں 280 لٹر کھلا کوکنگ آئل اور 340 کلوگرام بیکری ویسٹ موجود تھا۔ ڈرائیور موقع پر خریداری، انوائس یا دیگر ٹریس ایبل دستاویزات پیش نہ کر سکا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوکنگ آئل کا نمونہ حاصل کر کے لیبارٹری تجزیے کیلئے بھجوا دیا جبکہ گاڑی اور ضبط شدہ اشیا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر منتقل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...