‘‘ون ڈے ، ون روڈ گوندلانوالہ چوک پر ڈیپ کلیننگ اور روڈ واشنگ آپریشن

‘‘ون ڈے ، ون روڈ گوندلانوالہ  چوک پر ڈیپ کلیننگ  اور روڈ واشنگ آپریشن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے رتہ باجوہ، عزیز کالونی، گلزار کالونی، راجہ کالونی، بٹ کالونی، جناح روڈ، گرو نانک پورہ، آبادی محمد بخش، اعظم آباد، فاروق گنج اور کالج روڈ پرگھر گھر سے کوڑا اٹھانے ، سڑکوں و گلیوں کی صفائی اور آؤٹ سورس صفائی آپریشنز کا معائنہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ون ڈے ، ون روڈ اقدام کے تحت گوندلانوالہ چوک پر ڈیپ کلیننگ اور روڈ واشنگ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...