نہروں سے پانی چوری ،ٹیل کاشتکار مہنگی آبپاشی پر مجبور

 نہروں سے پانی چوری ،ٹیل کاشتکار مہنگی آبپاشی پر مجبور

کینال وضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی بااثر زمینداروں کے آگے بے بس

تتلے عالی(نامہ نگار )نہروں سے پانی چوری کے با عث ٹیل کے کاشتکار مہنگی آبپاشی پر مجبورہو گئے ۔ دھان کے کھیتوں کو پانی کی وافر مقدار میں ضروت ہوتی ہے لیکن بااثر زمینداروں اور محکمانہ ملی بھگت سے تتلے عالی سمیت ضلع بھر کی نہروں، راجباہوں، ڈسٹری بیوٹریز، راجباہوں میں رکاوٹوں، فکس وزیر زمین پائپ اور موگہ جات توڑ کر،رکاوٹیں کھڑی کرنے سمیت دیگر غیر قانونی ذرائع سے آبپاشی کرتے ہیں جس کے باعث متعلقہ نہروں کی ٹیل کے کاشتکار آبیانہ کی ادائیگی کے باوجود نہری پانی سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں۔پانی چوری روکنے کیلئے بنائی گئی کینال وضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی بااثر زمینداروں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہیں۔ٹیل کے زمینداروں عبدالغفور گجر ،چودھری منیر گجر،محمد خان گادی،امتیاز چودھری،رانا شبیر احمد نمبردار ودیگر نے کینال ،ضلعی افسر وں سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی آبپاشی پر قابو پایا جائے تاکہ ٹیل کے کاشتکار بھی ٹیوب ویل،پیٹر انجن چلا کر مہنگی آبپاشی کے بجائے نہری پانی استعمال کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...