صحافیوں اور اہلخانہ کو پاسپورٹ آفس میں خصوصی سہولیات فراہم

صحافیوں اور اہلخانہ کو پاسپورٹ  آفس میں خصوصی سہولیات فراہم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)صحافیوں اور اہلخانہ کو پاسپورٹ آفس میں خصوصی سہولیات فراہم کی جائینگی ، گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر رانا انصر شہزاد کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب، ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ تاج ولی خان سے ملاقات کی۔۔۔

 وفد میں سینئر نائب صدر شفقت عمران، نائب صدر نعمان راشد میر، جنرل سیکرٹری سردار ذیشان طاہر اور فنانس سیکرٹری فہد بشیر جرال شامل تھے ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف سلیم اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف سلیم بھی موجود تھے ، وفد نے پریس کلب کے ممبران اور فیملیز کو نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے دوران درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تاج ولی خان نے احکامات جاری کئے کہ پریس کلب کے تمام ممبران اور بلڈ ریلیشنز کو ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ میں ترجیحی بنیادوں پر بہترین اور فوری سروسز فراہم کی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...