راہوالی:ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے ،فون اور موٹر سائیکل چھین لی
راہوالی (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کیلئے آنے والے سے 65ہزار روپے ، 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا جبکہ اپنی بغیر نمبر موٹر سائیکل چھوڑ گیا۔۔۔
محلہ شریف فارم کا الطاف موٹر سائیکل نمبر BDK-8331 پر اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے آیا ، 15ہزار روپے نکلوا کر باہر آیا تو ڈاکوؤں نے 15ہزار روپے چھین لئے اور پسٹل دکھا کر مزید 50ہزار روپے نکلوا لئے ۔ڈاکوئوں نے دوسرے بینک سے رقم نکلوانے کیلئے موٹر سائیکلیں تبدیل کرلیں ، راستے میں پو لیس دیکھ کر ملزم فرار ہو گئے ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments