رنگ پورہ میں 3غیر قانونی پٹرول پمپس سربمہر ،مشینیں ضبط
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر کی زیر نگرانی غیر قانونی منی پٹرول کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔
جس کے دوران شہر کے علاقے رنگ پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3غیر قانونی پٹرول پمپس سربمہر کر د ئیے گئے جبکہ دو پٹرول مشینیں قبضے میں لے لی گئیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فرحانہ عزیز اور پیرا فورس کی ٹیم بھی کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments