سینئر سول جج کی عدالت سے سی پی یو چرانے والا گرفتار

سینئر سول جج کی عدالت سے سی پی یو چرانے والا گرفتار

سی سی ٹی وی کی مدد سے اہلکار پرنس فاروق پکڑا گیا،اعتراف جرم بھی کر لیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )سینئر سول جج فیملی ڈویژن کی عدالت سے سی پی یو کے چوری ہونے کا معاملہ ،سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے چور بے نقاب ہو گیا ۔ عدالتی تعطیلات ختم ہونے پر معاملے کا انکشاف ہوا تو سٹینوگرافر نے تحریری رپورٹ سینئر سول جج کو دی جنہوں نے معاملہ جج کو بھجوا دیا ۔سیشن جج کی ہدایت پر سی سی ٹی وی ریکارڈنگ چیک کی گئی تو عدالتی تعطیلات کے دوران 25 اگست کی صبح اہلکار پرنس فاروق سی پی یو لے جاتے دیکھا گیا ۔ذرائع کے مطابق فاضل سیشن جج نے معاملہ کا نوٹس لیا اور انکی ہدایت پر انفارمیشن سینٹر میں تعینات اہلکار پرنس فاروق کو  پولیس نے حراست میں لے لیا ،ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...