نوشہرہ ورکاں میں 27مستحق افراد کو 20 سالہ لیز پر زرعی رقبے کا قبضہ دیدیا گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق محکمہ ریونیو کے عملہ نے قانون گو نشاط رسول کی قیادت میں ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ سکیم کے تحت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 27 مستحق افراد کو 20 سالہ لیز پر الاٹ کیے گئے زرعی رقبہ کا باقاعدہ قبضہ دے دیا۔۔۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق محکمہ ریونیو کے عملہ نے قانون گو نشاط رسول کی قیادت میں ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ سکیم کے تحت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 27 مستحق افراد کو 20 سالہ لیز پر الاٹ کیے گئے زرعی رقبہ کا باقاعدہ قبضہ دے دیا ۔ اس موقع پر لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ سکیم کے تحت شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اہل افراد کو 5 ایکڑ تک زرعی زمین الاٹ کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments