سیالکوٹ اور گردونواح میں کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
گیس پریشر میں کمی کے باعث نان بائیوں نے مرضی کے ریٹ مقرر کردئیے ۔ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ۔ نان بائیوں کی ہٹ دھری کے باعث شہر کے کسی بھی تنور پر روٹی 100 گرام اور نان 120گرام میں فروخت نہیں کیا جارہا۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments