علی پورچٹھہ:گھریلو ناچاقی پر 19سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی

علی پورچٹھہ:گھریلو ناچاقی پر  19سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )گھریلو ناچاقی پر 19سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

محلہ چراغ آباد کی رہائشی 19سالہ (ن )نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...