حافظ آباد:رجسٹری برانچ میں بیا نات نہ ہونے سے لوگ خوار

حافظ آباد:رجسٹری برانچ میں بیا نات نہ ہونے سے لوگ خوار

5 روز سے سلسلہ بند ،متاثرین کا تحصیلدار کیخلاف فوری کا رروائی کرنے کا مطالبہ

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کی رجسٹری برانچ میں تحصیلدار کی جانب سے بیانات ریکارڈ نہ کئے جانے سے رجسٹری کروانے والے سائل رل گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار حافظ آباد چار پانچ روز سے رجسٹری برانچ میں رجسٹریوں کیلئے بیانات نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے دوردراز کے علاقہ جات اور شہروں سے بیانات دینے کیلئے آئے لوگ ذلیل وخوار ہورہے ہیں ۔جس سے نہ صرف انکے وقت کا ضیائع ہورہاہے بلکہ انہیں شدید پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ متاثرہ افراد نے کمشنر گوجرانوالہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیلدار کی جانب سے بیانات ریکارڈ نہ کئے جانے کا فوری نوٹس لیکر انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر رجسٹری برانچ میں رجسٹریاں کر انے کے لئے آئے افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...