ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہو لیات بہتر بنانے کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے۔۔۔
مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں اور لواحقین کو درپیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق بریفنگ لی۔ انہوں نے پرچی کاؤنٹرز، انتظار گاہوں اور دیگر عوامی مقامات کا بھی معائنہ کیا۔ اور شہریوں کیلئے سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments