بہن کے قتل کی ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
پولیس نے کائنات سے آلہ قتل چھری بر آمد کر لی،ملزمہ کا طبی معائنے سے انکار
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)زیادہ فالورز اور زیادہ رقم ملنے کی تکرار پر بہن کو قتل کرنے کا مقدمہ ، پولیس نے ملزمہ کائنات سے آلہ قتل چھری بر آمد کر لی ، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اویس اعوان نے ملزمہ کائنات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ۔ لدھے والا وڑائچ پولیس نے حقیقی بہن زوبیہ کو چھری کے وار سے قتل کرنے والی ملزمہ کائنات کو لیڈیز پولیس کی حفاظت میں عدالت پیش کیا اور ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی درخواست دی ۔ مجسٹریٹ کے استفسار پر پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے پیسوں کے لین دین کے تنازع پر بہن کو قتل کر دیا تھا جس سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے چھری برآمد کی جا چکی ہے ۔پولیس نے ملزمہ کائنات کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی مجسٹریٹ کو دی تاہم ملزمہ نے جیل جانے سے قبل طبی معائنہ کر انے سے انکار کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments