سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز
کاروباری مراکز، تعمیراتی سائٹس، سروس سٹیشنز اور صنعتی یونٹس کیخلاف ایکشن
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفور سمنٹ)فہد اعجاز بٹ کی زیر نگرانی محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز، تعمیراتی سائٹس، سروس سٹیشنز اور صنعتی یونٹس کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران 34 فیکٹریاں سیل، 7 مقدمات درج، 26 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے عائد جبکہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی 25 بھٹیاں مسمار کی گئیں۔محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے 110 دکانوں کا معائنہ کیا، جہاں سے 1,398 کلوگرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ۔ سروس اسٹیشنز پر پانی کی ری سائیکلنگ کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران 57 سروس اسٹیشنز چیک کئے گئے جن میں 27 پر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب پائے گئے جبکہ قواعد کی خلاف ورزی پر 16 کو نوٹسز جاری اور 14 سروس سٹیشنز سیل کر د ئیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments