واہنڈو کیلئے میگا پراجیکٹ کا فائل ورک مکمل ہو چکا:طلحہ ریاست بھنڈر

واہنڈو کیلئے میگا پراجیکٹ کا فائل  ورک مکمل ہو چکا:طلحہ ریاست بھنڈر

واہنڈو(نامہ نگار )نوجوان سیاسی و سماجی رہنما طلحہ ریاست بھنڈر نے کہا ہے کہ واہنڈو سٹی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر کام جاری ہے۔۔۔

 ایم این اے سے بھی واہنڈو کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس کے مثبت نتائج آنے والے وقت میں سامنے آئیں گے ،ایک بیان میں طلحہ ریاست بھنڈر نے کہا کہ واہنڈو کیلئے میگا پراجیکٹ کا فائل ورک مکمل ہو چکا ہے ،پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد موجودہ صورتحال اور آئندہ ایک سال میں ہونے والی ترقی ہماری خدمت کامنہ بولتاثبوت ہوگی، مستقبل میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...