قرآنِ مجید سے دوری مسلمانوں کے زوال کا بنیادی سبب:قاری احمد الجوہری
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف قاری احمد الجوہری آف مصر نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید سے دوری ہی آج مسلمانوں کے زوال کا بنیادی سبب ہے۔۔۔
مسلمان اگر اپنے مسائل کا حل اور دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو انہیں قرآنِ پاک کی تعلیمات سے مضبوط تعلق قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چودھری اور محمد قاسم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاری احمد الجوہری نے کہا کہ نوجوان نسل کو قرآن و سنت سے جوڑنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments