زینب اور صائقہ ورلڈ نومَیڈ گیمز میں ملکی نمائندگی کیلئے کرغزستان پہنچ گئیں
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں زینب ریاست اور صائقہ ریاست ورلڈ نومَیڈ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کرغزستان پہنچ گئیں۔
31اگست سے شروع ہونے والے عالمی کھیلوں کے مقابلے 6 ستمبر تک جاری رہیں گے جن میں مختلف روایتی کھیلوں کے ساتھ ماس ریسلنگ بھی شامل ہے ۔ زینب ریاست ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ قومی سطح کے مقابلوں میں گولڈ میڈلسٹ رہ چکی ہیں ،صائقہ ریاست بھی ماس ریسلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ صائقہ ریاست ایشین گیمز میں براؤنز میڈلسٹ رہ چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments