بوائز ہائی سکول مٹوبھائیکے ،حاضری لگا کر3اساتذہ غائب
اے سی کا اچانک معائنہ ، ناقص صفائی ، طلبہ کیلئے پینے کے پانی کا انتظام نہ تھا متعلقہ حکام کو ذمہ دار وں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے رپورٹ بھیج دی گئی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کا سرکاری سکول مٹوبھائیکے پر چھاپہ، بنیادی سہولیات کا فقدان، تین غیر حاضر اساتذہ کی رجسٹر میں حاضری لگی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مٹوبھائیکے کا اچانک دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا سکول میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، طلبا کیلئے پینے کے صاف پانی کا انتظام نہ تھا اور واش رومز بھی گندے تھے تین اساتذہ سکول سے غیر حاضر تھے مگر رجسٹر میں ان کی حاضری لگی ہوئی تھی اسسٹنٹ کمشنر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کیلئے رپورٹ بھیج دی ۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments