مچھلی کے شکار پر پابندی ختم ، چناب کا ڈیڑھ کروڑ میں ٹھیکہ
شکارکیلئے لائسنس ایپ کے ذریعے اپلائی کرنے کی ہدایت،شکاریوں کا اظہار تشویش
تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب بھر میں مچھلی کے شکار پر پابندی ختم، نوٹیفکیشن میں لائسنس کا حصول مشکل ہوگیا،دریائے چناب کا ٹھیکہ ڈیڑھ کروڑ روپے میں دے دیا گیا ۔ موسم گرما میں انڈے بچوں کا موسم اور مچھلی کی بہترین پرورش کیلئے پنجاب حکومت نے یکم جون کوصوبہ بھر میں مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام دریاؤں، جھیلوں،نہروں سے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ مچھلی پکڑنے کیلئے د ئیے گئے ٹھیکہ جات،شکار یوں کے صوبائی اور ضلعی لائسنس منسوخ کر د ئیے تھے۔
حکومت نے گزشتہ روز مچھلی کے شکار پر پابندی ختم کرکے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شکارکیلئے لائسنس ایپ کے ذریعے آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث شکاریوں میں تشویش پائی جانے لگی ۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دریائے چناب سے مچھلی پکڑنے کا ٹھیکہ ایک کروڑ40لاکھ60ہزار روپے میں دے دیا ہے ۔مچھلی کے شکاریوں نے لائسنس کیلئے سابق طریقہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments