شہریوں کا محکمہ اینٹی کرپشن سے کرپشن ختم کرنے کا مطالبہ
بڑے افسروں پر کو ئی ہاتھ نہیں ڈالتا ،ملازمین کو قربانی کا بکر ابنایا جا رہا :شہری
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی جانب سے ضلع میں کرپشن وبدعنوانی کے خلاف مہم چلائے جانے پر عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن سے بھی کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ جب تک محکمہ اینٹی کرپشن سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ نہیں ہوتا اسوقت تک سرکاری محکموں سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ہونا محال ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسر صرف چھوٹے سرکاری ملازمین کو ہی قربانی کا بکرا بناتے ہیں۔
لیکن گریڈ 17سے گریڈ20تک کے افسروں پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتے ہیں ،بعض محکمہ جات جن میں محکمہ اکاؤنٹس آفس، محکمہ مال، بلڈنگز ہائے وے ، ٹی ایم اے ، لوکل گورنمنٹ ہیلتھ، محکمہ انہار ، پبلک ہیلتھ شامل ہیں اوریہاں پر بعض ملازمین کی کرپشن نمایاں نظر آتی ہے انہیں کوئی شکنجے میں لانے والا نہیں ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی بعض مخصوص افراد کو ٹاؤٹس بنا رکھا ہے جنکے ذریعے ریڈ کرکے پہلے ملازمین کو گرفتار کیا جاتاہے اور بعد میں یہ ٹاؤٹس لاکھوں روپے بٹور کرکے اشٹام لکھواکرمک مکاؤ کر اتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments