تتلے عالی:ایل پی جی کی سینکڑوں غیر قانونی دکانیں ، ری فلنگ

تتلے عالی:ایل پی جی کی سینکڑوں غیر قانونی دکانیں ، ری فلنگ

انڈر گراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے آلات نہ ہونے سے حادثات کا خدشہ

تتلے عالی(نامہ نگار) تتلے عالی میں سینکڑوں مقامات پر غیر قانونی ایل پی جی کی دکانیں کھل گئیں،ریفلنگ کا دھندہ بھی دھڑلے سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی،گھمن والا،مرالی والہ، مجوچک،بیگ پور،قلعہ مصطفی آباد،کوٹ نثار شاہ سمیت مختلف گنجان آبادی علاقوں میں سینکڑوں مقامات پر غیر قانونی طور پرایل پی جی کی دکانیں قائم ہو گئی ہیں۔مذکورہ دکانوں میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے آلات،ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نواحی کاروباری مراکز میں تاجروں،مساجد،مدارس،تعلیمی اداروں کے طلبا اساتذہ سمیت مکینوں کے سر خطرات منڈلانے لگے ۔ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں دن رات کمرشل وگھریلو سلنڈروں میں ریفلنگ کا دھندہ زور شور سے جاری ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں اور ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...