ریلوے سٹیشن اور محلہ مسجد قبا کے ساتھ کچرے کے ڈھیر

 ریلوے سٹیشن اور محلہ مسجد قبا کے ساتھ کچرے کے ڈھیر

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آبادی کے درمیان کوڑا پھینکنا شروع کر دیا ،شہری پر یشان

جامکے چٹھہ (نامہ نگار )ضلع وزیرآباد کے 40 ہزار نفوس پر مشتمل قصبے جامکے چٹھہ کے شہری پہلے ہی چاروں اطراف سے سیوریج کے پانی اور تعفن سے پریشان تھے رہی سہی کسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آبادی کے درمیان ریلوے سٹیشن اور محلہ مسجد قبا کے ساتھ کچرے کے انبار لگا کر پوری کر دی، ویسٹ کے گلنے سڑنے سے اٹھنے والی بدبو اور آلودہ ترین ماحول نے مکینوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹر امپریل گروپ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکومت پنجاب سے معاہدے کے مطابق سینٹری ورکر زگھر گھر سے کوڑا اٹھانے نکاسی نالیوں کی صفائی کرنے اور جمع شدہ کچرے کو دور دراز علاقوں میں ڈمپ کرنے کے پابند ہیں جبکہ کئی ہفتوں سے کمپنی سینٹری ورکر ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے نہیں گئے اور مختلف مقامات سے اکٹھا کیا گیا کچرا ریلوے سٹیشن سے ملحقہ پلاٹ میں پھینکنے لگے جہاں پہلے ہی بارش کا پانی جمع ہے ، عرصہ دراز سے لگے کچرے کے ڈھیروں میں اشیا خور ونوش کے گلنے سڑنے ،مردہ جانوروں کی باقیات سے تعفن کے با عث شہری وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...