ڈی سی رہائشگاہ کے سامنے گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع

ڈی سی رہائشگاہ کے سامنے گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع

سیاست دانوں اور اعلیٰ حکام نے امیر پارک کو لاوارث چھوڑ دیا:علاقہ مکین

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر،نیوز رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کے بالکل سامنے ڈی سی روڈ پر واقع محلہ امیر پارک کا مین بازار نمبر ایک اور گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے بھر گئیں، سیوریج کا بوسیدہ نظام ناکارہ ہو چکا ، سیوریج کا پانی علاقہ مکینوں کیلئے بیماریوں کا با عث بن رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا بوسیدہ نظام بدلا جائے ، علاقہ بھر میں نئے پائپ ڈلوائے جائیں تاکہ رہائشی سکون کا سانس لے سکیں ۔ انہوں نے گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کہ اس مشکل سے جلد نجات دلائی جائے۔

علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ سیاست دانوں اور اعلیٰ حکام اور ذمہ دار افراد نے امیر پارک کے علاقہ کو لاوارث چھوڑ دیا ، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کے ناکارہ سسٹم کو ٹھیک کرانے کیلئے اعلیٰ حکام اور ذمہ دار وں کو درخواستیں اور گزارشات کر کے تھک چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے پنجاب کے دعوے جھوٹے نظر آرہے ہیں ، مسائل کا مستقل اور پائیدار حل فوری طور پر کیا جانا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...