سیالکوٹ:تحفظ ماحولیات اتھارٹی کا اہلکار رشوت لیتے گرفتار
شاہد محمود ڈوگر کے اثاثوں ، ذرائع آمدن کی شفاف چھان بین کی جائے :شہری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن سیالکوٹ کا کامیاب ٹریپ ریڈ EPAکے اہلکار شاہد محمود ڈوگر مبینہ طور پر 40ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار، نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلئے گئے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ شہریوں نے اینٹی کرپشن حکام سے مطالبہ ہے کہ شاہد محمود ڈوگر کے تمام اثاثہ جات، ذرائع آمدن اور ملکیتی تفصیلات کی مکمل اور شفاف چھان بین کی جائے۔ذرائع کے مطابق یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ دوسرے شہر میں تعمیر شدہ ایک گھر میں استعمال ہونے والے بعض قیمتی تعمیراتی سامان اور دیگر اشیا بیرونِ ملک سے منگوائی گئی تھیں۔اس دعوے کی بھی متعلقہ اداروں کو آزادانہ تحقیقات کے ذریعے تصدیق کرنی چاہیے ،اگر الزامات درست ثابت ہوں تو معاملہ صرف رشوت ستانی نہیں بلکہ آمدن اور اثاثوں کے درمیان ممکنہ فرق کی مکمل تحقیقات کا متقاضی ہے ۔ شہریوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے ،تحقیقات ہوں گی تو حقیقت سامنے آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments