سیالکوٹ کے صنعتکار ملکی برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہے :عثمان ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق مشیر برائے وزیراعظم امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی صنعت کار اپنی محنت، صلاحیت اور جدت کے ذریعے عالمی منڈی میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔۔۔
صنعت کار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ صنعت و تجارت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ سیالکوٹ کے صنعتکار ملکی برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما قمر منیر سلہریا کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر جناح ہاؤس میں استقبال کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments